پنڈ سے
بیلنے کا گڑ
اسی موسم میں گاؤں کے بیلنے پر تیار۔ کوئی رنگ کاٹ کیمیکل نہیں، اس لیے ہر بیچ کا رنگ تھوڑا مختلف۔
یہ کہاں سے آتا ہے
گنا صبح کاٹا جاتا ہے اور اسی دن بیلنے پر پیلا جاتا ہے۔ رس کو بڑے کڑاہے میں پکایا جاتا ہے، ہاتھ سے میل اتاری جاتی ہے اور سانچوں میں جمایا جاتا ہے۔ ہم گڑ کو صاف دکھانے کے لیے کوئی کیمیکل استعمال نہیں کرتے، اسی لیے ہمارا گڑ گہرے رنگ کا ہے اور ہر پِڑائی کے ساتھ رنگ بدلتا ہے۔
درج پیمانوں کے لیے ٹیسٹ شدہ
ہر بیچ کا نمونہ تسلیم شدہ فوڈ لیب کو نیچے درج پیمانوں کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ نتائج، حدود اور لیب کی اپنی رپورٹ اسی بیچ کے صفحے پر لگتی ہیں۔ رپورٹ لگنے کے بعد ہی بیچ روانہ ہوتا ہے۔
| پیمانہ | اکائی | نتیجہ |
|---|---|---|
| نمی | % | بیچ پیج پر |
| سکروز | % | بیچ پیج پر |
| ریڈیوسنگ شوگر | % | بیچ پیج پر |
| سلفر ڈائی آکسائیڈ (رنگ کاٹ کیمیکل) | mg/kg | بیچ پیج پر |
| مصنوعی رنگ | detected / not detected | بیچ پیج پر |
| پانی میں حل نہ ہونے والا مادہ | % | بیچ پیج پر |
موجودہ بیچ کی رپورٹ اپ لوڈ ہوتے ہی یہاں اور بیچ پاسپورٹ پر نظر آئے گی۔
اجزاء
گنے کا رس۔ اور کچھ نہیں۔
مدت اور حفاظت
- ہوا بند اسٹیل یا شیشے کے برتن میں رکھیں۔
- گڑ نمی جذب کرتا ہے اور برسات میں چپچپا ہو جاتا ہے، اس موسم میں بند برتن فریج میں رکھیں۔
- ہمیشہ خشک چمچ یا چھری استعمال کریں۔
پہنچے ہوئے آرڈرز کے ریویو
صرف وہی گاہک ریویو دے سکتے ہیں جن کا آرڈر پہنچ چکا ہو۔ ہر ریویو پر تصدیق شدہ خریدار کا نشان ہوتا ہے، اور ہم کبھی اپنی طرف سے ریویو نہیں ڈالتے۔
اپنے آرڈر کا ریویو دیں